کیا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں؟سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

کیا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں؟سوشل ...
کیا مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں؟سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت دا خلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میرے نام سے سوشل میڈ یا پر فیک اکاؤنٹ بنا یا گیا جس میں ظاہر کیا گیا کہ میں کوویڈ19کا شکار ہو گیا ہوں،ایسی من گھڑت خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جھوٹ پھیلانے والے اپنے عمل سے باز آ جائیں ورنہ بعد میں انہیں پچھتانا پڑے گا ۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ میں بلکل ٹھیک ہوں میرے نام سے بنا ئے گئے فیک اکا نٹ میں ظاہر کیا گیا کہ میں کوویڈ19 میں مبتلا ہو چکا ہوں اور کہیں قرنیطینہ ہو چکا ہوں، میں واضع الفاظ مین کہہ رہا ہوں کہ میں کسی موذی بیماری میں مبتلا نہیں ہوں ،میرے جس بھائی بہن نے یہ سب کچھ کیا وہ میرا فیک اکاؤنٹ بند کر دے، وہ جو کو ئی بھی ہے مجھے پریشان نہ کرے اور نہ بعد میں خود کسی پریشا نی میں مبتلا ہو۔انہوں نے کہا کہ  جن افراد نے یہ بری خبر سن کر مجھے فون کیے میں انکا شکر گزار ہوں۔

مزید :

برطانیہ -