خیبرپختونخواہ میں کورونا مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے مریض سامنے آئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

خیبرپختونخواہ میں کورونا مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ...
خیبرپختونخواہ میں کورونا مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے مریض سامنے آئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 179 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد تعداد 8 ہزار 259 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 8 افراد کا انتقال ہونے کیساتھ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 416 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 60 افراد متاثر ہوئے جس کے ساتھ ہی شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 71 ہو گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد انتقال کر گئے اور یوں شہر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 237 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صوبے بھر میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 578 ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -کورونا وائرس -