”بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے جو۔۔۔“ حیران کن تجویز سامنے آ گئی

”بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے جو۔۔۔“ حیران ...
”بیرون ملک سے آنے والے صرف ان مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے جو۔۔۔“ حیران کن تجویز سامنے آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دیدی ہے جس سے متعلق حتمی فیصلہ 31 مئی سے پہلے کر لیا جائے گا۔

تفصیلات کے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو فوری طور پر ہوٹل یا قرنطینہ سینٹر منتقل کرکے کورونا ٹیسٹ کیا جا تا ہے جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی شہریوں کو گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے تاہم اب بیرون ملک سے آنے والے صرف کورونا کی علامات رکھنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) میں فیصلہ 31 مئی سے پہلے ہوجائے گا اور اگر اس تجویز کی منظوری دیدی گئی تو پھر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ نہیں کئے جائیں گے بلکہ صرف علامات رکھنے والے مسافروں کا ٹیسٹ ہو گا اور دیگر مسافروں کو ائیرپورٹ سے ہی گھر جانے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1200 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -