”سندھ میں دوبارہ لاک ڈاﺅن لگا سکتے ہیں اگر۔۔۔“ سندھ کے وزیراطلاعات نے بڑا اعلان کر دیا

”سندھ میں دوبارہ لاک ڈاﺅن لگا سکتے ہیں اگر۔۔۔“ سندھ کے وزیراطلاعات نے بڑا ...
”سندھ میں دوبارہ لاک ڈاﺅن لگا سکتے ہیں اگر۔۔۔“ سندھ کے وزیراطلاعات نے بڑا اعلان کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف مخصوص اوقات میں طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہیے۔حکومت سندھ کی کاوشوں کو ریل اور جہاز کی سفری آزادیاں نقصان پہنچارہی ہیں، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، سندھ کے عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھارہے ہیں، کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں، عوام کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور موجودہ حالات میں انسانیت کی بقاءمیں مصروف مسیحا ہمارا فخر ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1200 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -