کل سے پنجاب میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دوکانیں کھلیں گی

کل سے پنجاب میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دوکانیں کھلیں گی
کل سے پنجاب میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک دوکانیں کھلیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے کل سے مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔نجی نیوز چینل مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر صںعت میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ کل سے صوبے کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی۔صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں مٹھائی کی دکانیں صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے مطابق لاک ڈاوَن میں سختی کا فیصلہ وفاق اورصوبوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرےگی۔