اگنائٹ کاپاک امپیکٹ انویسٹ ایونٹ کے فاتح سٹارٹ اپ کا اعلان

    اگنائٹ کاپاک امپیکٹ انویسٹ ایونٹ کے فاتح سٹارٹ اپ کا اعلان

  

اسلام آباد(پ ر)پاک ا مپیکٹ انویسٹ سرمایہ کاری کا ایک پلیٹ فارم ہے جسے رواں سال اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے Accelerate Prosperity کے اشتراک سے شروع کیا تھا۔پاک امپیکٹ انویسٹ کا پہلا پچنگ مقابلہ 22اور23 مئی کو آن لائن منعقد ہواجس میں اگنائٹ کے قومی انکیوبیشن مراکزسے29 سٹارٹ اپس،اگنائٹ سے چلنے والے منصوبوں اور AP کے نیٹ ورک نے شمالی امریکہ، یورپ، اورپاکستان کے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سامنے اپنے منصوبے پیش کیے۔دو روزہ ایونٹ میں 14 ممالک سے 50 انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں جبکہ 6 اعلیٰ کاروباری انکیوبیٹرز اور ایکسیلریٹرز نے حصہ لیا۔پاک ا مپیکٹ انویسٹ، Accelerate Prosperity کے اشتراک سے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈکاایک اقدام ہے۔یہ مقامی سٹارٹ اپس کو قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں بشمول کمرشل و امپیکٹ انویسٹرز، ڈونرز اور مخیر حضرات سے منسلک کرنے کا ایک نیشنل انویسٹمنٹ پلیٹ فارم ہے۔اس سے قبل سخت انتخابی عمل کے ذریعے مختلف verticals کی نمائندگی کرنیوالے ٹاپ 30 سٹارٹ اپس اور گروتھ بزنسزکو اس دو روزہ آن لائن پچنگ ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔اس پچنگ سیشن کی evaluation یوسف حسین ہیڈ وینچرکیپیٹل HBL، قمرالدین شمس چیئرمین The Shams Group، اور شان الحق سی ای اوAccretif Capital Inc. پر مشتمل ججز پینل نے کی۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، سید امین الحق نے فاتح تاجروں کو مبارکباد پیش کی جو نئی ملازمتوں، محصولات اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان سماجی و معاشی منظر نامے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شعیب احمد صدیقی نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہاکہ" یہ خوشی کی بات ہے کہ کوویڈ 19 کے اس آزمائشی دور میں نوجوان کاروباری افراداپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں، انھوں نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور اگنائٹ کی ایک حالیہ کامیابی کی بھی یاد تازہ کر دی، World Summit on the Information Society (WSIS) Prizes 2021   کے دوران حال ہی میں اور اگنائٹ کے ذریعے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز پروگرام کوEnabling Environment کے زمرے میں دنیا کے 5 چیمپیئنز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے"۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں،سی ای او اگنائٹ جناب عاصم شہریار حسین نے بتایا کہ" اگنائٹ اور AP سٹارٹ اپس نے NIC اور AP سٹارٹ اپس اور قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مابین روابط پیداکرنے کے لیے اس متاثر کن ایونٹ کے انعقاد کے لیے رواں سال فروری سے تیز رفتاری سے کام کیا ہے"۔اختتامی تقریب میں سی ای او اگنائٹ نے پچنگ ایونٹ کے فاتح Fowrry (گروسری کے لیے ایک ای کامرس پلیٹ فارم)کا اعلان کیا، اس کے بعد پہلا رنر اپPrime Genetics (جو مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کیلیے جینیات پر توجہ دیتا ہے) تھا، اور دوسرا رنر اپ Healthyabi (جو کرایہ یا فروخت پر طبی سامان مہیا کرتا ہے، انفیکشنز کی اہم نگہداشت اور نیوٹریشن سروسز دیتا ہے) قرار پایا۔اپنے اختتامی کلمات میں فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ رواں کے انویسٹر ایونٹس کی ایک شروعات ہے جسکا اہتمام اگنائٹ اور NIC کے ذریعے کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی سٹارٹ اپس اورقومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے مابین روابط پیداہوں۔انھوں نے کہاکہ بہت سارے سرمایہ کاروں نے ایونٹ میں پچ کرنے والے سٹارٹ اپس میں  دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے 41 ملین  روپے سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی ہے جو کہ مستقبل میں سرمایہ کاروں کی مستعدی کے باعث 100 ملین روپے کو پار کر سکتی ہے۔اس ایونٹ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے لیے انویسٹرز کی جانب سے دیکھے جانیوالے عوامل پر دو مباحثے ہوئے۔پینلسٹ میں، جنید امام، سلیم احمد، یوسف حسین، جناب قمر الدین شمس،جناب ذیشان شاہد اور محترمہ انیتا حقانی شامل تھیں۔ ایگزیکٹو  ڈائریکٹر عمران شمس نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ" یہ سفر کا اختتام نہیں ہے۔AP،  وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور اگنائٹ کو 500 سے زائد قومی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اندراج کے عزائم کے ساتھ پلیٹ فارم کو بڑھانے میں معاونت کرتا رہیگاجسکی وجہ سے پورے پاکستان میں سٹارٹ اپس کیلیے سرمایہ کاری کے بہتر مواقع میسر ہونگے"۔

مزید :

کامرس -