مردان، کرنل شیرانٹر چینج کے قریب حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق، 14زخمی 

مردان، کرنل شیرانٹر چینج کے قریب حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق، 14زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 مردان (بیورورپورٹ) موٹروے پر کرنل شیر انٹرچینج کے قریب المناک حادثے میں باپ بیٹا جان بحق جبکہ 14مسافر زخمی ہوگئے گجوخان بازار کے معروف زرگرمحمد سلیم صراف گذشتہ شب اپنے کم سن بیٹے سجاول سلیم کے ہمراہ مسافر کوچ میں راولپنڈی سے واپس مردان آرہاتھا کہ کرنل شیرانٹرچینج کے قریب گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکر دوسری گاڑی پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ میں بیٹھے بدقسمت محمد سلیم صراف اوراس کا سات سالہ بیٹا سجاول سلیم موقع پر جان بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق فلاننگ کوچ میں چودہ کے لگ بھگ مسافر زخمی بھی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔