اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
سورس: Instagram/zaranoorabbas.official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زارا نور عباس اپنی خالہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہیں تھیں اگرچہ وہ بسا اوقات ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر سٹوری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کرتی تھیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ صارفین کی مشکور تھیں، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ دن سے اچھا محسوس نہیں کررہی تھی۔

زارا نے بھارتی اداکار راج کپور کے گانے کے کچھ بول شیئر کیے جو کہ یوں تھے:

'کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار، کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار، جینا اسی کا نام ہے'۔

 اداکارہ کا یہ شیئر کرنے کا یہ ہی مطلب تھا کہ ’زندگی میں چاہے کچھ بھی ہوجائے بالآخر انسان کو جینا ہی ہوتا ہے'۔


انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب آپ کیلئے تھا، میرے لیے دعائیں اور پیار بھیجنے کا بہت شکریہ، آپ لوگوں کی جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات میں نے پڑھے'۔ 

آخر میں اداکارہ نے مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا 'ان مشکل حالات اور دنوں میں اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، بہت سارا پیار۔ آپ کی زارا'

مزید :

تفریح -