لاہور میں درندگی کا ایک اور واقعہ، 7 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

لاہور میں درندگی کا ایک اور واقعہ، 7 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد  اجتماعی ...
لاہور میں درندگی کا ایک اور واقعہ، 7 ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلشن راوی کے علاقہ میں درندہ صفت ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو  گلشن راوی سے اغوا کیا اور  چوہنگ کے علاقہ میں  لے جا کر اجتماعی ‏زیادتی کی اور بعدازاں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔راہ گیروں نے متاثرہ لڑکی کو جناح ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے میڈیکل کروانے کے بعد لڑکی کا ‏بیان قلمبند کرلیا ہے۔ڈی آ ئی جی آپریشن ساجد کیانی کے حکم پر واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں متاثرہ لڑکی کی ‏مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب  انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -