ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اس وقت آپ کی ایک مالی ضرورت ان شاءاللہ پوری ہونے کا امکان ہے اور جس چیز کی تلاش میں تھے۔ وہ بھی شاہد مل جائے۔ آج کا دن صحت کے حوالے سے تھوڑا کمزور ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے آپ سے وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ اس پر پورا اتر سکتے ہیں اور آپ کی خواہش بھی پوری ہو گی۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ عرصہ دراز سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے۔ وہ اب خود کو مکمل طور پر آزاد سمجھیں اور اب صرف اپنے روزگار کی طرف توجہ دیں جو آپ کے لئے ضروری بھی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات کو بدلنے کے لئے آپ کو اپنی کوشش تیز کرنی ہوگی۔ جس بھی مشکلات کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے میں اب صرف آپ کی محنت درکار ہے۔ ابھی سے اس طرف توجہ ضروری ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کس طرف جا رہے ہیں کیوں آپ غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ کس طرف سے مشورے مل رہے ہیں۔ آپ کی زندگی کا انداز بدل سکتا ہے۔ بلاوجہ خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

حالات پرسکون ہیں۔ آپ نے بلاوجہ اپنے سر پریشانی سوار کی ہوئی ہے۔ ان دنوں آپ روزگار پر توجہ دیں اور اپنے لئے زندگی کی نئی راہیں تلاش کریں تو زیادہ مناسب بات ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کیوں پریشان ہیں۔ اب تو حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور آپ کے لئے بند دروازے کھل رہے ہیں۔ آج کا دن اچھا ہے شام تک خود ہی اپنی اہمیت کا اندازہ بھی کروا دے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں۔ اب بسمہ اللہ کر لیں اور جن کو ماضی میں نقصان ہوا تھا، اب اس کا ازالہ بھی ہوسکتا ہے۔ آج کا دن کئی حوالوں سے شاندار رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو جانا کسی سمت تھا۔ آپ جا رہے ہیں کسی سمت۔ یہ شاہد غلط ہو رہا ہے۔ آج کا دن اہم ہے۔ ابھی فیصلہ کرکے اپنی منزل کا تعین کر لیں تو زیادہ مناسب بات ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک در بند تو اللہ پاک سو در کھول دیتا ہے۔ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اس وقت حالات برے بھی نہیں ہیں۔ بس آپ مایوس مت ہوں۔ آگے چل کر سب اچھا ہی ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ناچاہتے ہوئے بھی آپ کو ایک کام کرنا پڑے گا جو لوگ آپ کو کسی قسم کی آفر دے رہے ہیں ۔ ان کی باتوں میں مت آئیں۔ اگر ضرورت پڑے تو آپ استخارے کی مدد لے کر چل سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج اچھا اور ایک بحکم اللہ مہربان دے لگتا ہے۔ آپ کے لئے ماضی کے حوالے سے خوشخبری ہے اور جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا۔ وہ بھی بھاگ جائے گا۔ رشتے وغیرہ کی بندش بھی ٹوٹ گئی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -