چیس فیڈریشن آف پاکستان ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات4 جون کو ہونگے

چیس فیڈریشن آف پاکستان ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات4 جون کو ہونگے

  

  لاہور(پ ر)چیس فیڈریشن آف پاکستان ایگزیکٹو کونسل کے تمام عہدوں کے لیے سال 2022-2026 کے انتخابات 04 جون 2022 کو ہوں گے۔شطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے انتخابات کا انعقاد الیکشن کمشنر ڈانا ریزنیس اوزولا (FIDE Reverse Delegate for Pakistan) کی نگرانی میں کیا جائے گاشطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے مذکورہ الیکشن سرینا ہوٹل اسلام آباد میں دوپہر 12:30 بجے ہوں گیشطرنج فیڈریشن آف پاکستان کے جنرل باڈی ممبران الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ امیدواروں اور ووٹرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمشنر سے مزید معلومات حاصل کریں۔

 پاکستان سپورٹس بورڈ اور ایشئین چیس فیڈریشن بھی ان انتخابات کا مشاہدہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -