قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں طویل وقت لگا، طوبیٰ حسن

قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے میں طویل وقت لگا، طوبیٰ حسن

  

کراچی(آئی این پی)پاکستان ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر طوبی حسن  نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے میں سات سے آٹھ سال لگے۔تفصیلات کے مطابق طوبی حسن نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو 106 رنز تک محدود کردیا۔ لیگ اسپنر نے اپنے چار اوورز میں 8 رنز کے عوض 3 شکار کیے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔اپنے ڈریم ڈیبیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے طوبی  نے کہا کہ میں اپنے ڈیبیو پر میچ جیتنے والی کارکردگی کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، اس مرحلے تک پہنچنے میں مجھے سات سے آٹھ سال لگے اور مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے لے کر تربیتی کیمپ تک محنت سے کھیل پیش کیا ہے۔

 اور ورلڈ کپ کے لیے ٹریول ریزرو ہونے کی وجہ سے میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت محنت کی۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -