دوسرا ٹی 20پاکستان، سری لنکا ویمن ٹیمیں آج آمنے سامنے

  دوسرا ٹی 20پاکستان، سری لنکا ویمن ٹیمیں آج آمنے سامنے

  

            کراچی (این این آئی)پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریزکا دوسرا میچ  آج کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 28مئی کو تیسرا میچ کھیلا جائیگا، یہ میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آئی لینڈرز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا تھاقومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اسی طر ح سے آج بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے اور امید ہے کہ ہر کھلاڑی آج کے میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی بطور کپتان میری بھی کوشش ہوگی کہ ذمہ دارنہ کھیل پیش کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -