آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے کھیلا جائیگا

   آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے کھیلا جائیگا

  

   راولپنڈی (یواین پی) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیڑر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

 جن میں مینز سنگلز،  مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف،  ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کردی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن یکم اگست دن دس بجے تک کروا سکتے ہیں اور 6 اگست کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -