پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا

پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا
پولیس نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ایئر پورٹ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ راجہ اظہر کے کراچی سے اسلام آباد جانے سے قبل پولیس نے انہیں جناح ٹرمینل سے گرفتار کیا۔رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعہ کراچی سے اسلام آباد جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے پیشِ نظر پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ایک ہزار 756 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -