علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکار کو پکڑلیا، عمران خان کی حمایت پر مجبور کرتے رہے
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ انٹرچینج آتے وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پولیس اہلکار کو پکڑ کر اکساتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے جس میں انہیں پولیس اہلکار کی زبردستی ویڈیو بنواتے اور اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر مجبور کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پنجاب پولیس کی سابقہ وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈاپور پور کے قافلے کو روکنے کی ناکام کوششیں
— Waziristan Times (@WazTimes) May 25, 2022
پولیس کی بے تحاشا شیلنگ سے پی ٹی آئی کے کارکن زخمی، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
علی امین گنڈاپور نے شیلنگ کرتے اہلکار پکڑ لیئے DPO اہلکار چھوڑ کے چلا گیا ۔ pic.twitter.com/tmNjVbsZHs
ویڈیو میں علی امین پولیس اہلکار کو عمران خان کی حمایت پر بیان دینے کا کہہ رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اہلکار کو اپنے افسران کو برا بھلا کہنے پر بھی اکسایا۔