مسجد نبوی ﷺ واقعہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد نبویﷺ واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبوی ﷺ واقعے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری ، قاسم سوری ، شہباز گل ، حلیم عادل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 10 جون تک توسیع کردی ۔