شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار اتنی خواتین سامنے آگئیں کہ ہنسی نہ رکے

شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار اتنی خواتین سامنے آگئیں کہ ...
شوہر ایک، تصویر بھی ایک لیکن بیوی ہونے کی دعویدار اتنی خواتین سامنے آگئیں کہ ہنسی نہ رکے
سورس: Twitter

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہی تصویر اور ایک ہی پیغام کے ساتھ کئی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا سامان بن گئی۔شوہر ایک، تصویر بھی ایک اور ہو بہو ایک جیسا ہی پیغام لیکن بیوی ہونے کی دعویدار کئی خواتین سامنے آگئیں۔

احتجاج میں شرکت کیلئے گھر سے نکلنے والے شوہر کیلئے بیوی کا دعاؤں بھرا الوداعی پیغام سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا۔

کسی نے سوال کیا کہ  آخر یہ ایک صاحب کتنی خواتین کے شوہر ہیں؟ تو کسی نے ’قومی شوہر‘ قرار دے دیا۔ کوئی مردوں کے اکاؤنٹس سے کی گئی ہوبہو وہی پوسٹ نکال لے آیا پھر بھی گتھی نہ سلجھ سکی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -