یاسین ملک کی سزا کیخلاف بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، پاکستان نے اہم قدم اٹھا لیا

یاسین ملک کی سزا کیخلاف بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، پاکستان نے اہم ...
یاسین ملک کی سزا کیخلاف بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، پاکستان نے اہم قدم اٹھا لیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نےکشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف بھارتی ناظم الامور کو  دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔یاسین ملک کو خراب صحت کے باوجود قید میں ڈالے جانے پر حکومت پاکستان نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو کہا گیا کہ پاکستان یاسین ملک سےمتعلق بدنیتی پرمبنی یک طرفہ فیصلےکی مذمت کرتا ہے، بھارتی ناظم الامور اپنی حکومت کوکہیں کہ یاسین ملک کو  بے بنیاد الزامات سے بری کرے، یاسین ملک کو من گھڑت مقدمے میں قصور وار ٹھہرایا گیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہےکہ بھارت یاسین ملک کی خیریت یقینی بنائے اور قید سے فوری رہائی کا بندوبست کرے، بھارت ریاستی دہشت گردی کوبطور ہتھیار استعمال کرنا بند کرے، عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں یو این چارٹر کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے۔

خیال رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنادی ہے جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔