"رائیٹ نیوز " شہباز گل کے طنز پر سینئر صحافی کامران شاہد بھی بول پڑے، آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی کامران شاہد نے خبر بریک کی تھی کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت عمران خان دھرنا نہیں دیں گے بلکہ جلسہ کرکے چلے جائیں گے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسے کسی بھی معاہدے کی عمران خان نے بھی تردید کی اور اعلان کیا کہ اسمبلی کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد رہیں گے لیکن پھر معاہدے کی خبر ہی بادی النظرمیں درست ثابت ہوئی جب عمران خان نے جلسہ ختم کردیا۔
اس معاہدے کی خبر پر عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ "کامران شاہد صاحب کو غلط جگہ سے غلط وقت پر غلط بات بتائی گئی ہے".
کامران شاہد صاحب کو غلط جگہ سے غلط وقت پر غلط بات بتائی گئی ہے pic.twitter.com/zRj4j5fLMa
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 25, 2022
وقت گزرتا گیا لیکن کامران شاہد نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا لیکن دھرنے کی بجائے جلسہ ختم ہوجانے پر صحافی نے اپنا موقف دیا اور لکھا کہ "اللہ حق ہے اور میں نے کبھی جان بوجھ کر غلط خبر نہیں پھیلائی ، اللہ تعالیٰ نے عزت برقرار رکھی اور جیسا کہ میں نے خبر دی تھی عمران خان الیکشن کی تاریخ لیے بغیر ہی بنی گالہ واپس ہوگئے ، کوئی دھرنا نہیں ، صرف جلسہ ہوا، ٹھیک وقت پر ٹھیک خبر اور ٹھیک جگہ سے ، دنیا نیوز"۔
Allah Huq hai and I have never ever intentionally spread the fake stuff Allah has retained my honour and Imran khan as I broke in the news went back to Bani Gala without seeking election date .. NO DHURNA ONLY JULSA-Right News at the RIGHT TIME FROM THE RIGHT PLACE -DUNYA NEWS ❣️ https://t.co/x8NL8DotgI
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) May 26, 2022