بھارت یاسین ملک جیسی توانا آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکے گا: کشمیر اوورسیز فورم 

بھارت یاسین ملک جیسی توانا آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکے گا: کشمیر اوورسیز ...
بھارت یاسین ملک جیسی توانا آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکے گا: کشمیر اوورسیز فورم 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی جانب سے عمر قید کی سزا کے فیصلے کے خلاف سعودی عرب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے ارکان نے شرکت کی اور یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں جموں کشمیر اوورسیز فورم کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے  شرکاء کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کروڑوں کشمیریوں کی آواز ہیں جن کو بھارت کی جانب سے نام نہاد اور بے بنیاد مقدمات کے تحت کالے قوانین کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے بھارت جن قوانین کو مقبوضہ کشمیر میں لاگو کر رہا ہے وہ کسی صورت کشمیری عوام پر لاگو نہیں ہوتے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے بلکہ بھارت اس پر ناجائز قابض ہے بھارت جہاں گزشتہ ستر سالوں سے مظالم ڈھا رہا ہے وہیں حریت رہنماؤں کی آوازوں کو دبا دینا چاہتا ہے مگر بھارت یاسین ملک جیسی توانا آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکے گا عالمی برادری سمیت اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کو چاہئیے کہ وہ بھارت کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کو ختم کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت پر دباو ڈالے اسکے علاوہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد میں اپنی کوششوں کو مزید آگے بڑھائے اور یاسین ملک کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپگنڈے کا خاتمہ ممکن بنائے اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھی جدوجہد آزادی کے لئے احتجاج کو یقینی بنائیں تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوسکے. 

پریس کانفرنس سے سلیم آفتاب, افتخار شاکر, رشید خان, افتخار عباسی, ذاکر جذبی, توفیق آفتاب, عاصم اور ذکاءاللہ محسن نے اظہار خیال کیا. 

مزید :

تارکین پاکستان -