راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ہے ، ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق اولڈ ائیر پورٹ روڈ سے کنٹینر ہٹا کر ٹریفک کو رواں کر دیا گیا ہے جبکہ سواں پل دونوں سائیڈوں سے کنٹینر ہٹائے جا رہے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق حیدر روڈ ٹرن اور مریڑ چوک سے ڈائیورشن ختم کرکے ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے، شاہین چوک راول روڈ سے بھی رکاوٹیں ختم کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، کمیٹی چوک ،چاندنی چوک ،سکستھ روڈ اور ڈبل روڈ سے بھی رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔