پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا

پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں ...
پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا

  

اسلام آباد (ویب  ڈیسک) اسلام آباد میں کافی کی عدم دستیابی کا مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا گیا۔غلام علی تالپور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے درآمد پر پابندی کی وجہ سے کافی نہیں مل رہی، اشیا کی درآمد پر پابندی کا دکاندار ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں کافی کی عدم دستیابی کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے میر غلام علی تالپور نے معاملہ اٹھایا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے غلام علی تالپور کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں کافی کی عدم دستیابی کا معاملہ دیکھیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -