عمران خان کی طرف سے دھرنا ختم کرنے سے تھوڑی دیر پہلے ڈی چوک کے فضائی مناظر سامنے آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ اسلام آباد کے ڈی چوک میں پہنچ کر خطاب کیا اور پھر چلتے بنے ، ان کے اس اقدام سےکچھ وقت قبل کے ڈی چوک کے فضائی مناظر سامنے آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑکیں خالی ہیں لیکن ان کے اطراف گاڑیاں موجود ہیں، ایک مقام پرشاید پولیس کی جلی گاڑی بھی موجود ہے ، مختلف حصوں میں بکھرے لوگ بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔
عمران خان کے دھرنا ختم کرنے سے کچھ وقت پہلے کے ہیلی کاپٹر سے فضائی مناظر pic.twitter.com/wjHBEgNyau
— M Zubair Awan (@ZubairAwanPak) May 26, 2022
احتجاجی مظاہرین کی طرف سے میٹروسٹیشن بھی جلائے جانے کی اطلاعات ہیں۔