ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ، بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا

ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ، بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار ...
ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ، بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) بھارت نے ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ، قومی ٹیم ایونٹ میں شریک بقیہ آٹھ ٹیموں کے مدمقابل ہوگی۔

دنیا نیوز کے مطابق ویمن چیمپئن شپ میں ہر ٹیم چار ہوم اور چار اووے سیریز کھیلے گی ، گرین شرٹس جنوبی افریقہ ، آئرلینڈ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی جبکہ قومی ٹیم انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کا دورہ بھی کرے گی ،روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی میچ نہیں کھیلے جائے گا۔

ایونٹ کی ٹاپ 5 ٹیمز براہ راست 2025 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

مزید :

کھیل -