پاکستانی وزیرِ تجارت کا پیرس کا دورہ، باہمی معاملات پر تبادلہ خیال
پیرس (عاکف غنی ملک سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان کے وزیرِ تجارت سید نوید قمر نے میدیف انٹر نیشنل کا دورہ کیا۔وزیرِ تجارت سید نوید قمر کا استقبال مس گیرالڈائن لیمبل نے کیا۔
سید نوید قمر اور جیرالدین لومبلے کے دو طرفہ مذاکرات میں پہلے سے جاری مختلف شعبوں باہمی تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔سید نوید قمر نے فرانکو پاکستانی فرینڈشپ گروہ کے صدر سینیٹر پاسکل علیزارڈ سے بھی ملاقات کی اور باہمی تعلقات زیرِ بحث لائے۔
وزیرِ تجارت سید نوید قمر نے اپنے ہم منصب فرانس کے وزیرِ تجارت سے بھی ملاقات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ملاقات میں فرانس میں پاکستان کے سفیر قاضی امجد عزیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔پاکستانی وزیرِ تجارت نے بتایا کہ حالیہ سالوں میں پاکستان کی بیرونی تجارت میں خاطر خوِاہ اضافہ ہوا ہے۔
نوید قمر نے پاکستان کے لئے یورپین یونین کی طرف سےجی ایس پی پلس سکیم میں عمومی اور فرانس کی طرف سے خصوصی تعاون سے دوطرفہ تجارت میں بہتری کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون آئندہ بھی حاصل رہے گا۔
پاکستان اور فرانس کے مابین ٹیکٹائل کی ایکسپورٹ نمایاں رہی ہے اور ڈیری، کلین اینرجی،زراعت اور دیگر کئی شعبوں میں امکانات موجود ہیں۔وزیرِ تجارت نے بعد ازاں میڈیا کو بھی بعید کیا۔