تحریک انصاف کے کارکنوں کو شام 7بجے لبرٹی چوک جمع ہونے کی ہدایت جاری
لاہور (شہزاد ملک سے ) صدرتحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے کارکنان اور سپورٹرز کو لانگ مارچ میں شہید ہونیوالوں کو خراج عقیدت ،فاتحہ خوانی کیلئے شام 7بجے لبرٹی چوک جمع ہونے کی ہدایت کر دی25مئی کی جدوجہد میں شامل کارکنان ، سپورٹرز اورووٹرز کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا ، فاشسٹ ،امپورٹڈ حکومت کیخلاف بہادر ی سے لڑنے والے کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کارکنان اور سپورٹرز لبرٹی چوک میں جمع ہو کر جابر حکمرانوں کو پیغام دیں گے کہ ہم عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ کے شہید کارکن فیصل عباس کی نماز جنازہ بسمہ اللہ چوک پاک علامہ اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔