صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ ...
 صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

  

لندن (مجتبی علی شاہ ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانیوالے صاحبزادہ   جہانگیر  عرف چیکو نے  پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت میں گھس کر بدتمیزی  وہاں موجود پاکستانی عملے سے  بدتمیزی کی اور انہیں کیڑے مکوڑے قرار دیدیا۔

وہاں تعینات ایک عہدیدار نے انہیں سمجھانے کی کوشش تو اسے پیچھے دھکا دیدیا اور بولے کہ "  آپ مت ملوث ہوں،مار کھائو گے ، بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا"۔

وہیں سے کسی شخص سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ " کوئی شرم کھائیں کرنل صاحب، آپ جس طرح کا رویہ اپنا رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ ایمبیسی میں کیا ہم نے یہ کیڑے مکوڑے تعینات کرکے رکھے تھے؟ تم لوگ وردیاں پہنتے ہو اور تمہیں اتنا ہی نہیں پتہ کہ تھینک یو کریں اور اندر چلے جائیں، کسی دوست کی طرف سے لقمہ ملنے پر بولے کہ اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، کچھ نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرنل آصف صاحب ہیں یہاں پر دفاعی اتاشی ، انہیں فون کیا "۔

مزید :

قومی -برطانیہ -تارکین پاکستان -