عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری 

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال ...
عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان صاحب تاریخ لینے آئے تھے مگر دے کر چلے گئے ، ہم نے ان کو چھ دن کی دوائی دی ہے ، ان کو مکمل آرام ملے گا ، یہ واپس نہیں آئیں گے اگر آئے تو پھر ان کا علاج کیا جائے گا۔

طلال چودھری نے کہا کہ انہوں نے بڑا حوا  بنایا ہوا تھا ، ہم نے انتظامات بھی اسی حوے کے پیش نظر کئے ، انہوں نے صرف اپنے ووٹرز کو ہی شرمندہ نہیں کیا بلکہ  عدالت کا احترام بھی نہیں کیا،انہوں نے توہین عدالت کی ہے ۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ کب تک عمران خان کو فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت دی جائے گی ، کل 20 لاکھ تو کیا 20 ہزار لوگ بھی نظر نہیں آئے ، ملک  کب تک عمران خان کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے گا، جلسے کی اجازت ملی لیکن عمران خان کو پتہ نہیں چلا۔

 مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے   تقریر کو اسلامی ٹچ دینے کی کوشش کی ،  اسلام کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے ۔

مزید :

قومی -