اہم  فیصلے ہوکر رہیں گے، شیخ رشید

اہم  فیصلے ہوکر رہیں گے، شیخ رشید
 اہم  فیصلے ہوکر رہیں گے، شیخ رشید

  

 راولپنڈی(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 3سے 5دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے  کہا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نکل آئی ہے  ۔  ڈرپوک بھگوڑے کبھی سعودی عرب میں پناہ لیتے ہیں اور کبھی لندن بھاگ جاتے ہیں لیکن ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایسے عالم میں عدلیہ اور افواج پر عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ملکی معیشت کو سازش سے نااہل لوگوں کے ہاتھوں تباہ کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -