کرن جوہر کی سالگرہ میں ہریتک روشن نے اپنی نئی گرل فرینڈ کو متعارف کروا دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ مشہور و معروف ایکشن ہیرو ہریتک روشن نے کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں صبا آزاد کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کرایا اور دونوں نے تقریب میں ایک جوڑے کے طور پر انٹری دی۔
بھارتی میڈیا انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے کرن جوہر کی 50 ویں سالگرہ پر صبا آزاد کے ساتھ انٹر ی دی اور اسے اپنی گرل فرینڈ کے طور پر سب میں متعارف کروایا۔کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب یش سٹوڈیو میں کی ایک ستاروں سے بھرا جشن تھی جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی لیکن اپنی طرف متوجہ کرنے والے اس جوڑے نے پوری تقریب میں ہاتھ ملا کر چلتے رہے اور ان دونوں نے بہت سے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ ان دونوں کے علاوہ سوزین خان کو اپنے بوائے فرینڈ ارسلان گونی کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ہریتک روشن کی بیوی سوزین کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں۔