عمر کوٹ ، ایم این اے لال چند مالہی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج 

عمر کوٹ ، ایم این اے لال چند مالہی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف ...
عمر کوٹ ، ایم این اے لال چند مالہی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج ، کارکنوں اور  پولیس میں  تصادم کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم این اے لال چند مالہی سمیت متعدد رہنماؤں کےخلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق   گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ،  تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی کا کہنا ہےکہ ہمارا احتجاج پرامن تھا ، پولیس نے بلاجواز تشدد کیا،  پیپلزپارٹی کی قیادت کی ایما پر مجھ پر اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ، امپورٹڈ حکومت کےخلاف ہمارا پرامن احتجاج جاری رہےگا ۔

 ذرائع کے  مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے لال چند مالہی،  خان صاحب اکبر پلی،حسین منگریو چیتن مالہی، جھامنداس  مالہی ،ہیرو بجیر اشوک مالہی ، پریم مالہی ،پون مالہی ، لونو مالہی سمیت 125 افراد پر دہشتگردی ،اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کا  مقدمہ درج کیا ۔ 

دوسری جانب پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج اور اندراج مقدمہ کے خلاف  عمرکوٹ سٹی میں ہڑتال کی گئی ،  ایم این اے لال چند مالہی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج  اور دھرنا پرامن تھا مگر پولیس نے بلاجواز  تشدد کیا ،  اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ڈرایا ، دھمکایا نہیں جاسکتا ہے ،  امپورٹڈ حکومت کے خاتمے ،  ملک میں فوری نئے الیکشن کی تاریخ تک ہمارا احتجاج جاری رہےگا ۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے مطالبہ کیاہے کہ ایم این اے لال چند مالہی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں پر درج کی گئی ایف آئی آر کو ختم کی جائے اور گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیاجائے.