ایل ڈبلیو ایم سی کا مون سون سے قبل ایمرجنسی رسپانس پلان،891ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل،عملہ 3شفٹوں میں ڈیوٹی دیگا

  ایل ڈبلیو ایم سی کا مون سون سے قبل ایمرجنسی رسپانس پلان،891ورکرز پر مشتمل ...
  ایل ڈبلیو ایم سی کا مون سون سے قبل ایمرجنسی رسپانس پلان،891ورکرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل،عملہ 3شفٹوں میں ڈیوٹی دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مون سون سے قبل ایمرجنسی رسپانس کا جامع پلان جاری کر دیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر 891 ورکرز پر مشتمل رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر کے 9 ٹاؤنز کے 81 چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ 891 ورکرز تینوں شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پہلی شفٹ میں 405 ورکز، دوسری اور تیسری شفٹ میں 243 ورکرز چوکنگ پوائنٹس پر تعینات رہیں گے۔ تیز آندھیوں اور تیز بارش میں ریڈ الرٹ پر ہر ٹاؤن کے زونل آفیسر ورکرز کی چوکنگ پوائنٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔ مون سون سیزن کیلئے جاری کردہ ایمرجنسی رسپانس پلان 30 ستمبر تک آپریشنل رہے گا۔ مزید براں مون سون سیزن سے قبل لاہور کے 528 ٹرشری ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔چوکنگ پوائنٹس کی کلیئرنس اور ڈی سلٹنگ میٹریل کو ٹھکانے لگانے کے لیے گاڑیاں فیلڈ میں موجود رہیں گی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے اینٹی لٹرنگ اویئرنیس مہم کا آغاز بھی کیا گیا ہے تاکہ ڈرینز میں کوڑا پھینکنے کے  رجحان کو تبدیل کیا جا سکے۔ 24 گھنٹے شکایت کے ازالے کا نظام وضع کر دیا گیا ہے اور 1 سے 2 گھنٹے میں شہریوں کی شکایات کاازالہ کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کیا گیا ہے۔

 ایل ڈبلیو ایم سی متعلقہ اداروں سے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ مون سون میں بھی بہترین صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی بہترین صفائی انتظامات کے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ نالوں،کھلے پلاٹوں اور شاہراؤں میں پھیکنے کی بجائے صفائی عملے کے حوالے کریں یا کنٹینرز تک پہنچائیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا ایپ کا استعمال کریں۔