ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، کرکٹ سیریز راولپنڈی سے کس شہر منتقل کر نے کا فیصلہ ہو گیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، کرکٹ سیریز راولپنڈی سے کس شہر منتقل کر نے کا ...
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، کرکٹ سیریز راولپنڈی سے کس شہر منتقل کر نے کا فیصلہ ہو گیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کو راولپنڈی سے ملتان منتقل کردیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کی راولپنڈی سے ملتان منتقلی کا باضابطہ اعلان آج شام کو متوقع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے جس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جون کو ہوگا اور سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہوگی۔پنجاب حکومت کی جانب سےدونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سکیورٹی دی جائے گی۔

مزید :

کھیل -