عمر کوٹ   میں   ریجنل ڈائریکٹر محتسب میر پور خاص کی کھلی کچہری ، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے 

عمر کوٹ   میں   ریجنل ڈائریکٹر محتسب میر پور خاص کی کھلی کچہری ، عوام نے ...
عمر کوٹ   میں   ریجنل ڈائریکٹر محتسب میر پور خاص کی کھلی کچہری ، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے 

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )صوبائی محتسب اعلی سندھ اعجاز علی شاہ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے سورھیہ بادشاہ کمپلیکس ہال میں کھلی کچہری منعقد کی جہاں عوام نے شکایات کے انبار لگادیے ۔

تفصیلات کے مطابق  ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو  کی کھلی کچہری میں  محکمہ تعلیم کے حمیر، ساجن، محمد اقبال اور دیگر ملازمین نے پروموشن نہ دینے، ڈفرنس بل ادا نہ کرنے کی شکایت کی جبکہ سماجی ورکرز کی جانب سے  اپنے علاقوں  میں لوگوں کی جانب سے راستہ بند کرنے سمیت دیگر  اپنی شکایات کی درخواستیں دی گئیں ۔ 

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے  متعلقہ محکمے کے افسران کو شکایات کے ازالے کے لیے فوری   ہدایات جاری کی گئیں۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے  کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر محتسب کے دفتر کو اب تک مجموعی طور پر   2ہزار 751 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2ہزار 687 کو حل کر کے عوام کو انصاف فراہم کیا گیا ہے جبکہ باقی شکایات کے کیس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں  ۔

انہوں نے  تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں تاکہ انہیں انصاف مل سکے، سرکاری محکموں میں عوام کے کاموں میں سستی اور تاخیر کرنے کی وجہ سے لوگ اپنے مسائل کے حل کےلیے محتسب اعلی اور عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں اس لئے افسران کو چاہئے کہ وہ لوگوں کے مسائل فوری حل کریں.

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ مختیار احمد خاصخیلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محتسب اعلی میرپورخاص سجاد حسین سومرو،  ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سروپ چند مالھی،  ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنمبرو ،  ڈی او تعلیم، ایکس ای این  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،   سی ایم او عمرکوٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -