چودھری شجاعت نے ملکی موجودہ صورتحال کا مستقل حل نکالنےکیلئے کیا تجویز دیدی ۔۔۔؟ جانیے

چودھری شجاعت نے ملکی موجودہ صورتحال کا مستقل حل نکالنےکیلئے کیا تجویز دیدی ...
 چودھری شجاعت نے ملکی موجودہ صورتحال کا مستقل حل نکالنےکیلئے کیا تجویز دیدی ۔۔۔؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آن لائن)  مسلم لیگ( ق )چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ملکی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر عدلیہ اور فوج کو مل کر مسائل کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے۔سیاسی جماعتیں جس طرف جا رہی ہیں افراتفری بڑھے گی، معاشی حالات انتہائی سنگین ہو گئے ہیں۔ آمدورفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہے،ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے۔چوہدری شجاعت نے اپیل کی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

مزید :

قومی -