شہباز شریف اگلے انتخاب کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں، اسد عمر

شہباز شریف اگلے انتخاب کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں، اسد عمر
شہباز شریف اگلے انتخاب کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں، اسد عمر

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے شہباز شریف کے کمیٹی بنانے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ شہباز شریف  اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں، حکومت کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے ، ہر گزرتے دن کے ساتھ  ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے ، ماہرین کے مطابق چند ہفتوں میں پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیں گے ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  آج اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا جو انتہائی افسوسناک بات ہے ، نیب قوانین پر بھی ہماری پوزیشن واضح ہے ،  نیب قوانین میں ترامیم کیلئے ہم نے قانون سازی بھی کی تھی ،  پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کیلئے  نیب قوانین میں ترامیم کیں ، نیب قانون میں  جو ترامیم کی گئیں وہ تبدیل بھی کی جا سکتی ہیں ۔ 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ  سپریم کورٹ کا فیصلہ آخری وقت میں آیا ، حکومت نے پابندی نہیں کی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -