کار میں صوفہ لے کر موٹروے پر سفر کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا

کار میں صوفہ لے کر موٹروے پر سفر کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا
کار میں صوفہ لے کر موٹروے پر سفر کرنا ڈرائیور کو مہنگا پڑگیا
سورس: Twitter/@kent_police

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں موٹروے پر سفر کرتی صوفے سے لدی کار کی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس فیئٹ کار کے مالک نے کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی میں پورا صوفہ سیٹ ٹھونس رکھا تھا اور اس کی ڈگی اور پچھلے دونوں دروازے کھلے تھے۔ اسی حالت میں وہ شخص برطانیہ کی موٹروے ایم 20پر 113کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہا تھا۔

یہ شخص برطانوی کاﺅنٹی کینٹ کے علاقے میں سفر کر رہا تھا۔ پولیس آفیسرز نے بتایا کہ جب انہوں نے گاڑی کو دیکھا تو انہیں لگا کہ جیسے گاڑی سے باہر کوئی چیز لٹک رہی ہو۔ قریب آنے پر جب اسے روکا گیا تو کیا نظر آیا کہ اس شخص نے گاڑی میں پورا صوفہ سیٹ لوڈ کر رکھا تھا، ڈگی اور دروازوں سے باہر لٹک رہا تھا۔

 پولیس کے مطابق اس شخص کو جرمانہ اور تین پینلٹی پوائنٹس کی سزا دی گئی۔ کینٹ پولیس کی طرف سے جب اس گاڑی کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی گئی تو لوگوں نے ڈرائیور کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شخص اپنی جان کے ساتھ تو دشمنی کر ہی رہا تھا، وہ شاہراہ پر سفر کرتے دیگر لوگوں کے لیے بھی سنگین خطرے کا سبب بن سکتا تھا۔

مزید :

برطانیہ -