حکومت نے عازمین حج کو ادائیگی کیلئے 2روز کی ڈیڈلائن دیدی

حکومت نے عازمین حج کو ادائیگی کیلئے 2روز کی ڈیڈلائن دیدی
حکومت نے عازمین حج کو ادائیگی کیلئے 2روز کی ڈیڈلائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عازمین حج کو واجبات جمع کرانے کے لیے 2دن کی ڈیڈلائن دے دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق وفاقی وزارت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے عازمین حج کو آج اور کل(جمعرات اور جمعة المبارک)کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جس کے دوران وہ اپنے واجبات پاکستان کے کئی بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔
وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو عازمین حج اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے سے پہلے واجبات جمع نہیں کرائیں گے ان کی درخواستیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق حج پیکیج پے منٹ کے ساتھ پاسپورٹ اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 
شمالی زون (اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان) کے عازمین کو حج پیکیج 2022ءکے تحت 8لاکھ 383روپے جمع کرانے ہیں، اس میں قربانی کے جانور کی قیمت بھی شامل ہیں۔ قربانی کے جانور کی قیمت کے بغیر حج کے اخراجات 7لاکھ 55ہزار 17روپے ہیں۔ 
اسی طرح جنوبی زون (کراچی، کوئٹہ، سکھر) کے عازمین بمعہ قربانی 7لاکھ 91ہزار 337روپے اور بغیر قربانی 7لاکھ 45ہزار 967روپے جمع کرائیں گے۔ شمالی زون کے عازمین نوزائیدہ بچے کے لیے 4ہزار روپے اور جنوبی زون کے لوگ نوزائیدہ بچے کے لیے 3ہزار 100روپے جمع کرائیں گے۔