کل برآمد ہونے والا اسلحہ دراصل کس کا تھا؟ حیران کن انکشافات

کل برآمد ہونے والا اسلحہ دراصل کس کا تھا؟ حیران کن انکشافات
کل برآمد ہونے والا اسلحہ دراصل کس کا تھا؟ حیران کن انکشافات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹرانسپورٹر بجاش نیازی نے  کہا ہے کہ کل پکڑا گیا اسلحہ ان کا  ہے اور یہ تمام اسلحہ قانونی طور پر رکھا گیا ہے جس کے لائسنس بھی موجود ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بجاش نیازی کا کہنا تھا کہ میں لاہور کا ہوں اور شریف شہری ہوں،پولیس نے میرے لائسنسی اسلحہ کو سیاسی جماعت کے ساتھ منسلک کردیا ۔میرا چار کروڑ روپے مالیت کا اسلحہ تھا جس کا مکمل ثبوت موجود ہے۔میری ہمدردی پی ٹی آئی کے ساتھ ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا ناجائز استعمال ہونا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی ناجائز اسلحہ نہیں ہے ۔پولیس کی جانب سے میرے لائسنسی اسلحہ کے ساتھ ٹیمپرنگ کرنے کا خدشہ ہے ۔

بجاش نیازی کا کہنا تھا کہ  ان کے گھر پردہ داری سسٹم ہے اور ان کے  گھرعزیز و اقارب کا بھی زیادہ آنا جانا نہیں ہے تو  پولیس اندر کیسے آ گئی ؟پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ۔میرے گھر سے میرے سٹڈ بٹن، مہنگی گھڑیاں تک تو پولیس اٹھا کر لے گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر سے 22 پستولوں کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جب کہ حقیقت میں پولیس اہلکار 29 بندوقیں لے کر گئے ہیں، انہیں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کا کوئی شوق نہیں ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے جھوٹ کی بنا پر پریس کانفرنس کی۔پولیس نے میرے گھر آ کر ڈکیتی  اور 40 سے  45  لاکھ کا اسلحہ اور قیمتی گھڑیاں ساتھ لے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -