"برگر کلاس نے تاریخ کی طویل ترین شیلنگ برداشت کرکے خود سے داغ دھو دیا" اوریا مقبول جان نے پی ٹی آئی کارکنوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی طویل ترین شیلنگ برداشت کرکے برگر کلاس نے خود سے برگر ہونے کا داغ دھو دیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اوریا مقبول جان نے کہا "پاکستان کی تاریخ کی سب سے طویل آنسو گیس کی شیلنگ اس نسل نے پوری رات برداشت کی جسے برگر کلاس کہا جاتا تھا ۔ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ سے یہ داغ دھویا ہے بلکہ پوری قوم کو پر امید کر دیا ہے کہ مقصد کی سچائی اس قوم کے نرم خو لوگوں کو بھی آتش وآہن بنا دیتی ہے ۔ ہوشیار ،وقت بدل چکا ہے۔"
اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلانا اس بات کا اعلان ہوتا ہے کہ حکومت کے قانون نافذ کرنے والے تمام سیویلین ادارے ناکام ہو گئے ہیں ۔ کسی بھی تحریک یا لانگ مارچ کی اس بڑی کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔
جس ملک میں آٹھ کڑور موبائل کی سمیں بغیر کسی مشکل ، پریشانی اور دھاندلی کی شکایت کے بائیو میڑک سے رجسٹرڈ ہوجائیں وہاں پانچ کڑور ووٹ بائیو میٹرک سے نہیں ڈالے جا سکتے ۔ بے شرم ہیں وہ جمہوری اقدار کے امیں جو دھاندلی کو قانونی حثیت دیتے ہیں ۔
— Orya Maqbool Jan (@OryaMaqboolJan) May 26, 2022