"پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا ان کا ایجنڈا ہے" اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم  ہونے پر فواد چوہدری برس پڑے

"پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا ان کا ایجنڈا ہے" اوور سیز پاکستانیوں کے ...
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بدترین شکل میں پرانا پاکستان لانا چاہتی ہے۔

حکومت کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج کی پارلیمانی کاروائی  پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی ترجیحات کی جھلک پیش کرتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا اور اسی سانس میں نیب کے پر کاٹ دئیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کو پاکستان میں بااختیار اقتدار ملا تو یہ اپنی روش نہیں بدلیں گے ، پرانا پاکستان بدترین شکل میں لانا ان کا ایجنڈا ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم کو ختم کرنے کا بل منظور کر لیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل کی شق وار منظوری لی گئی، اور بل کی منظوری کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم ہو گئیں۔

مزید :

قومی -