پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیا ں کب سے ہونگی؟ اعلان ہو گیا

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیا ں کب سے ہونگی؟ اعلان ہو گیا
پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیا ں کب سے ہونگی؟ اعلان ہو گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے تمام سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سےگرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تمام سکول گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم پنجاب نےگرمی کی شدید لہر کے باعث نجی سکولوں کو اوقات کارکم کرنےکی ہدایت کی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  پنجاب کےنجی سکول 27 مئی سے اوقات کار 11 بجے تک کردیں، سکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -