قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا خطاب،  رانا ثناء اللہ نیند پوری کرتے رہے

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا خطاب،  رانا ثناء اللہ نیند پوری کرتے رہے
قومی اسمبلی میں شہباز شریف کا خطاب،  رانا ثناء اللہ نیند پوری کرتے رہے
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نیند پوری کرتے رہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے رانا ثناء اللہ گزشتہ رات پوری طرح متحرک رہے جس کے اثرات قومی اسمبلی میں اس وقت دیکھنے کو ملے جب شہباز شریف تقریر کرنے آئے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے دوران وزیر داخلہ دنیا و مافیہا سے بے خبر نیند کے ہچکولے کھاتے رہے۔ رانا ثناء اللہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

ن لیگ کے بائیکاٹ کا شکار چینل اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی خبر ان الفاظ میں دی " پوری رات قوم پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کرانے والے رانا ثنا ایوان میں نیند پوری کرتے رہے۔" اے آر وائی کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے اپنے ردِ عمل میں کہا " اس لئے سو رہے ہیں کہ وہ عمران خان اور اس کے انتشار کے ایجنڈے میں شریک ARY جیسے فتنوں سے ملک اور قوم کی حفاظت میں پوری رات جاگتے رہے۔ شرم کرو عمران سے مل کر قومی خزانے کے 40 ارب اور ٹیکس کھانے والو۔"

مزید :

قومی -