ایشیا ہاکی کپ ، بھارت نے انڈو نیشیا کو 16گولز سے شکست دے کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ایشیا ہاکی کپ ، بھارت نے انڈو نیشیا کو 16گولز سے شکست دے کر پاکستان کو ورلڈ کپ ...
ایشیا ہاکی کپ ، بھارت نے انڈو نیشیا کو 16گولز سے شکست دے کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔جس کے بعد پاکستان کے سپرفور مرحلے میں صرف اس صورت میں رسائی ممکن تھی جب بھادت انڈونیشیا کے خلاف کم ازکم 15 گول کے مارجن سے کامیابی پائے۔بھارت نے 16 گول سکور کرتے ہوئے بہتر گول اوسط کی بنیاد ہر سپر فور میں جاپان کے ساتھ جگہ بنالی۔

پول اے میں تیسری پوزیشن ملنے کی وجہ سے پاکستان ایشیا کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی نہ پاسکا۔ایشیا کپ کی چار ٹاپ ٹیموں نے بھارت میں آئندہ برس جنوری میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں رسائی پانی تھی۔بھارت ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے کی وجہ سے پہلے ہی جگہ بنا چکا تھا۔جس کے بعد ایشیا کپ کی تین ٹاپ ٹیموں جاپان، جنوبی کوریا اور ملائشیا نے بھی اب ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مزید :

کھیل -