فارمولا ون کے سابق مالک 91 سالہ  برنی ایکلسٹون برازیل کے  پرائیویٹ ایئر پورٹ پر گرفتار، وجہ کیا بنی؟

فارمولا ون کے سابق مالک 91 سالہ  برنی ایکلسٹون برازیل کے  پرائیویٹ ایئر پورٹ ...
فارمولا ون کے سابق مالک 91 سالہ  برنی ایکلسٹون برازیل کے  پرائیویٹ ایئر پورٹ پر گرفتار، وجہ کیا بنی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فارمولا ون کے سابق مالک اور برطانوی ارب پتی شخصیت 91 سالہ برنی ایکلسٹون کو برازیل کے ایک پرائیویٹ پورٹ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
سکائی سپورٹس کے مطابق برازیلی پولیس نے ایکسلٹون کو اس وقت گرفتار کیا جب ان کے سامان کے ایکسرے کے دوران اس میں ایک پستول کی نشان دہی ہوئی۔ ایکسلٹون نے تسلیم کیا کہ یہ پستول انہی کی ہے اور انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کے سامان میں موجود ہے۔ انہوں نے فوری طور پر ضمانت کی رقم ادا کی اور سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔

مزید :

کھیل -