امریکہ میں سب سے زیادہ آسیب زدہ قرار دیا جانے والا گھر 30 کروڑ روپے میں فروخت

امریکہ میں سب سے زیادہ آسیب زدہ قرار دیا جانے والا گھر 30 کروڑ روپے میں فروخت
امریکہ میں سب سے زیادہ آسیب زدہ قرار دیا جانے والا گھر 30 کروڑ روپے میں فروخت

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں ایک آسیب زدہ گھر کو اس کے مالک نے  ڈیڑھ ملین ڈالر (30 کروڑ 36 لاکھ روپے) میں فروخت کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ وہی گھر ہے جس کی پراسرار کہانی سے متاثر ہو کر سنہ 2013 میں ڈراؤنی فلم "دی کونجرنگ" بنائی گئی تھی۔ سنہ 1726 میں بننے والے اس گھر کو امریکہ کے سب سے زیادہ آسیب زدہ گھروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

سنہ 1971 سے 1980 تک اس گھر میں رہنے والی آندریا پیرن کا کہنا ہے کہ اس گھر میں بہت سے پراسرار واقعات رونما ہوئے ، ایک دفعہ ان کی والدہ ہوا میں اڑ رہی تھیں، ایک بار کسی غیر مرئی شے نے مجھے تھپڑ بھی مارا۔ سنہ 2019 میں آسیب کی تحقیقات کرنے والے جوڑے جین اور کوری ہینزن نے یہ گھر  صرف 43 ہزار 900 ڈالر (تقریباً 89 لاکھ روپے) کا خریدار تھا۔  گزشتہ برس ستمبر میں اس جوڑے نے یہ گھر فروخت کیلئے پیش کیا اور یہ حیران کن طور پر ڈیڑھ ملین ڈالر میں فروخت ہوا جو کہ ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر نے خریدا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -