جنوبی کوریا میں سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو قید کی سزا

جنوبی کوریا میں سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو قید کی سزا
جنوبی کوریا میں سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو قید کی سزا

  

سیول (رضا شاہ) کوریا میں اپنی نوعمر سوتیلی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے والے 40 سالہ باپ کو سزا سنا دی گئی ہے۔ چھونچھیون ڈسٹرکٹ کورٹ ونجو برانچ نے ایک 40 سالہ شخص کو 22 سال قید کی سزا سنائی ہے جو جنسی تشدد کے جرم کا مرتکب ہوا تھا۔ عدالت نے مجرم کیلئے 20 سال کے لیے الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیوائس منسلک کرنے، 10 سال کے لیے بچوں سے متعلقہ اداروں میں ملازمت پر پابندی ، اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے علاج کیلئے تربیتی پروگرام میں 80 گھنٹے کی تربیت لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ مجرم اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ 10 ماہ میں 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا تھا۔ مجرم کی سوتیلی بیٹی کی عمر 13 سال سے بھی کم تھی۔ عدالت نے کہا کہ مجرم  نے سخت جرم کا ارتکاب کیا ہے اور مجرم نے اپنی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے اپنی  نوجوان سوتیلی بیٹی جس کی پرورش اور دیکھ بھال اُس کی ذمہ داری تھی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -