جو لوگ دوسرے لوگوں کو پسند نہیں کرتے ان کا کاروبار بھی اچھا نہیں چلتا

جو لوگ دوسرے لوگوں کو پسند نہیں کرتے ان کا کاروبار بھی اچھا نہیں چلتا
جو لوگ دوسرے لوگوں کو پسند نہیں کرتے ان کا کاروبار بھی اچھا نہیں چلتا

  

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز

قسط:79

سول پاﺅ کو شکاگو میں اپنے میدان کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس نے 21سال پہلے اپنا کاروبار شروع کیا تھا لیکن اب اس کے کاروبار کی مالیت 60 لاکھ ملین ڈالر ہے۔سول پاﺅکو اپنے کاروبار میں کامیابی اپنے بہترین رویے اورمثبت سوچ کی وجہ سے ملی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کو پسند کرتا ہوں او راپنے گاہکوں کو بالکل اس طرح ملتا ہوں جیسے وہ میرے گھر میں خاص مہمان ہوں اور یہی اس کی کامیابی کی وجہ ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر اس کا کوئی گاہک کسی او رجگہ بھی اس کو مل جاتا ہے تو وہ اس کے ساتھ بالکل مہمان جیسا سلوک کرتا ہے۔

جب آپ کسی کو بہترین سروس دیتے ہیں تو نتیجتاً آپ کو بہترین نتائج ملتے ہیں۔ جو لوگ دوسرے لوگوں کو پسند نہیں کرتے ان کا کاروبار بھی اچھا نہیں چلتا۔ ہمارے ایک موکل نے اپنے کاروبار کے مشورے کیلئے ہمیں بلایا۔ اس کا کاروبار بالکل ٹھیک نہ چل رہا تھا۔ابھی حال ہی میں اسے9500 ڈالر کاٹھیکہ ملا تھا وہ اس سے متعلق ہم سے مشورہ کرنا چاہتا تھا۔ اس نے اپنے کاروبار میں بہت غلطیاں کی تھیں جس کی وجہ سے اس کا کاروبار بیٹھ گیا تھا۔ اب ہم اس کو مشورہ دے کر اس کے مسائل حل کرنا چاہتے تھے۔ ایک تو اس کی تعلیم واجبی سی تھی دوسرے وہ جسمانی طور پر بہت موٹا تھا او رپھر میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ وہ کچھ چالاک بھی ہے۔ ہم نے اس سے گفتگو شروع کی اور اس کی منفی باتوں کو نوٹ کرتے گئے۔ ایک اس کا بیٹا تھا اس کی تعلیم بھی واجبی سی تھی۔ میں نے اندازہ کیا کہ ہمار ایہ موکل بہتر ہی کمزور ذہن کا ہے۔ دو دن کے بعد ہم نے پھر اس سے ملاقات کی۔ اس نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ٹھیکہ وغیرہ ختم کر دیتاہوں۔ آپ اپنے مشورے کی فیس مجھے بتائیں میں نے او رکوئی کام نہیں کرنا۔ اس کی اس بات سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی کیونکہ وہ مزید ناکامی کی طرف جا رہا تھا۔ ایسے لوگ صرف اپنی ذات پر بھروسہ کرتے ہیں اور دوسروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ وہ اپنی اعلیٰ خصوصیات کو دبا دیتے ہیں اور منفی رحجانات کو ابھار لیتے ہیں۔

یاد رکھیے کہ عظیم کامیابی حاصل کرنے کیلئے 2 اہم چیزوں کو ضرور اپنائیں:

-1دوستوں کے ساھ خوبصورت گفتگو کریں۔

-2گفتگو آپ کو دوسرے لوگوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کیلئے مدد دیتی ہے۔ عام لوگ صرف اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہیں اور دوسروں سے متعلق اچھا رویہ نہیں رکھتے، اس لیے وہ دوسرے لوگوں سے متعلق زیادہ نہیں جان سکتے۔زیادہ گفتگو سے پرہیز کریں بلکہ دوستوں سے زیادہ گفتگو سنیں، اس طرح آپ ان کے دل جیت سکتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔جب آپ کسی کیلئے کوئی خدمت سرانجام دیتے ہیں تو اس سے آپ کو جو ذہنی سکون ملتا ہے وہ کسی دوسری دوائی سے نہیں ملتا۔ اچھا سوچیے لوگوں سے متعلق اچھا رویہ رکھیں۔ لوگوں سے متعلق منفی خیالات کو دور کیجیے۔ احساس کمتری سے چھٹکارا حاصل کیجیے۔ مثبت سوچ کو اپنایئے تو پھر آ پ پر انکشاف ہو گاکہ یہ دنیا واقعی بہت خوبصورت ہے۔ اس میں رہنے والے لوگ واقعی بہت خوبصورت ہے۔جب آپ کی سوچ منفی ہونے لگے تو یہ دو کام کریں:

-1اپنے آپ سے سوال کریں کہ میں اگلے موقع پر اپنے لیے کیا بہتر کر سکتاہوں؟

-2بے حوصلگی میں وقت اور طاقت کو ضائع نہ کریں۔ اپنے آپ کو کمتر خیال نہ کریں۔ آئندہ کی کامیابی کےلئے منصوبہ بندی کریں۔

کام کرنے کے ان سنہری اصولوں کو یاد رکھیں:

-1اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کیجیے۔ اپنے آپ کو پسندیدہ شخصیت بنایئے جو کہ لوگ پسند کریں۔ لوگوں سے مدد حاصل کر کے اپنے کامیابی کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

-2دوستی کرنے میں پہلے قدم اٹھایں ہر مناسب موقع پر اپنا تعارف کروایئے۔ آپ دوسروں کا نام یاد رکھیں وہ بھی آپ کا نام یاد رکھیں گے۔ نئے دوستوں سے متعلق زیادہ معلومات رکھیں۔

-3انسانوں میں عادات واطوار کے فرق کو ذہن میں رکھیں‘ کوئی انسان بھی مکمل نہیں ہوتا اس لیے اصلاح کا رنہ بنیں۔

-4اپنے ذہن کے مثبت چنیل سے اچھے خیالات نشر کریں۔ کسی میں موجود خوبی کی تعریف کریں کسی سے ناپسندیدگی کا اظہار نہ کریں۔ لوگوں سے متعلق اچھا سوچیے اور مثبت نتائج حاصل کریں۔

-5ہمیشہ خوبصورت گفتگو کریں، کامیاب لوگوں کی طرح بنیں، دوسروں کی گفتگو کی حوصلہ افزائی کریں۔

-6ہمیشہ زندہ دلی کا مظاہرہ کریں اس سے لوگ اچھا تاثرلیں گے۔ ا س سے آپ بھی اچھا محسوس کریں گے۔

-7اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو نہ ٹھہرائیں، کامیابی حاصل کرنے تک جدوجہد کریں۔( جاری ہے ) 

نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -