پارکوں کی صفائی،ستھرائی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے،طاہر وٹو

پارکوں کی صفائی،ستھرائی میں غفلت برداشت نہیں کریں گے،طاہر وٹو

  

لاہور ( نیوز رپورٹر )ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے شہر کے مختلف پارکوں اور اربن فاریسٹ سائٹس کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بوٹینکل گارڈن،بٹرفلائی ہاﺅس،گریٹر اقبال پارک اور اربن فاریسٹ سائٹس کی تیاریوں ، صفائی ستھرائی ، سیکورٹی اور ہارٹیکلچر کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بٹرفلائی ہاﺅس میں تتلیوں کی نگہداشت اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور افسران کوپارکوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کیساتھ شہریوں کو بہترین سیروتفریح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا پارکوں میں صفائی ستھرائی اور ہارٹیکلچر کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

مزید :

کامرس -